: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بیت المقدس،4اپریل(ایجنسی) اسرائیلی فوج نے غربِ اردن میں تین مبیّنہ فلسطینی حملہ آوروں کے مکان مسمار کردیے ہیں۔صہیونی فوج کے بیان کے مطابق ان فلسطینیوں نے فروری میں مقبوضہ بیت المقدس میں ایک خاتون سکیورٹی افسر کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی
کردیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو علی الصبح تین فلسطینی مردوں کے مکانوں کو ڈھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انھوں نے ایک سکیورٹی چیک کے دوران بندوق اور چاقو سے حملہ کر کے ایک انیس سالہ خاتون افسر کو ہلاک کردیا تھا۔ان تینوں کو بھی اسرائیلی افسروں نے موقع پر ہی گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا تھا۔